Saturday, January 4, 2020

کراچی جاتے ہوئے ٹرین بڑے حادثے کا شکار،جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

کراچی ٹرین
جامشورو میں کراچی آنے والے علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

کوٹری اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

علامہ اقبال ایکسپریس کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیوں کے 2، 2 وہیل ٹریک سے اس وقت اترگئے۔

جب ٹرین ڈاؤن ٹریک پر کوٹری ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔

ریلوے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے عملے نے موقع پر پہنچ کر دونوں بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام مکمل کرلیا، جس کے بعد بوگیاں ٹریک پر واپس چڑھا دی گئی ہیں، تاہم ریلوے پٹڑی کا مرمتی کام جاری ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36rt8HB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times