
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فردوس نے کہا کہ ’پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کردیاہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔جنگ خطے اوردنیا کے مفاد میں نہیں۔مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اوردنیا میں امن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔
پاکستان اسلامی دنیااورعالمی امن کے مفادمیں اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا‘۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا’وزیراعظم عمران خان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے‘۔
واضح رہے کہ عراق میں ایرانی جنرل کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت اور اس کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے جوابی حملے نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویش ناک بنا دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39Sis6K
0 comments: