
وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کورونا کے معاملے پر یہ ماہ اہم ہے ، ایس اوپیز پر عمل ہوا تو پیک ٹائم سے نکل جائیں گے اور اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔
While addressing @PMCOVIDForce, PM @ImranKhanPTI thanked the youth for stepping up & assisting the administration in the hour of need. He emphasised on spreading awareness among the masses & said that we can pass the peak in a better way if we all act responsibly pic.twitter.com/Asb59l29TX
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) June 25, 2020
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرملک میں ایس اوپیز پر عملدرآمد رضاکاروں نے کرایا ہے، رضاکاروں اور ٹائیگرز فورس کا مشکور ہوں، اگر لوگوں کو احتیاط کرائیں تو وبا سے بچاجاسکتا ہے لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل کرناضروری ہے ۔
عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں کو کہا کہ آنیوالی برسات میں ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے وزراء اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزراء اور نمائندے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کا خود معائنہ کریں، عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی زیادہ تاکید کی جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ve5Hh5
0 comments: