Saturday, January 11, 2020

شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کے رازدار کا پتہ لگتے ہی شاہی خاندان کو کس چیز کا خطرہ؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل نے عہدہ چھوڑنے کا ایلٹن جان کو پہلے بتادیاتھا، لیڈی ڈیانا کے دوست سرایلٹن جان، شہزادہ ہیری اور میگھن کے رازدارہیں، ملکہ برطانیہ کوعلم ہونے سے پہلے ایلٹن جان کو شہزادہ ہیری کے ارادوں کا علم تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے عہدہ چھوڑنے کا ایلٹن جان کو پہلے بتا دیاتھا، لیڈی ڈیانا کے دوست سرایلٹن جان، شہزادہ ہیری اور میگھن کے رازدار ہیں، ملکہ برطانیہ کوعلم ہونے سے پہلے ایلٹن جان کو شہزادہ ہیری کے ارادوں کا علم تھا۔

برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ میگھن مارکل نے ہلیری کلنٹن سے فاؤنڈیشن کے قیام سے متعلق بھی مشورہ لیاتھا، میگھن مارکل نے سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سے بھی مشورہ کیا، برطانوی میڈیا ک مزید کہنا ہے کہ میگھن مارکل شوبز کی دنیا میں واپس آنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

یادر ہے کہ کچھ روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن نے اعلان کیا ہے تھاکہ وہ’سینئر‘ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کیلئے اقدامات کریں گے۔شاہی جوڑے کے مطابق اب وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uz5M4y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times