
آج صبح کشمیر اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح آنے والا زلزلےکی گہرائی 15 کلومیٹر ہے جبکہ اس کا مرکزچلاس سے58 کلومیٹرجنوب مشرقی علاقہ تھا۔
ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: جہلم اور گردونواح میں زلزلہ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔۔۔ مزید تفصیلات آگئیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم، دینہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QKAAbn
0 comments: