Tuesday, January 14, 2020

حکومت کے مسائل ہیں جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، ایم کیو ایم کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے سرخ جھنڈی دکھا دی

حکومت کے مسائل ہیں جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، ایم کیو ایم کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے سرخ جھنڈی دکھا دی
حکومت کے مسائل ہیں جو کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، ایم کیو ایم کے بعد ایک اور اتحادی جماعت نے سرخ جھنڈی دکھا دی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آج تک کسی بھی معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں کی۔

نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان سے لے کر میانوالی تک ترقیاتی فنڈز دیئے گئے مگر ہمارے نمائندوں کو یہ کہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ فنڈز ختم ہو گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی ایک سنجیدہ سیاست دان ہیں، ان دو سالوں کے دوران انہوں نے آج تک حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ ہمیں کابینہ سے نکلنے دیں، کیونکہ لوگ اب ہم سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہم نے کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو محفوظ راستہ دینے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے مگر ہم سے کسی بھی معاملے پر بھی مشاورت نہیں کی جا رہی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FLI7Al

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times