
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں، غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔
وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیاگیا، وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں، غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے، وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کا آزادانہ تجارتی معاہدہ، اسکے مثبت اور منفی اثرات کیا ہو سکتے ہیں؟ جانیے اس خبر میں
واضح رہے کہ پاکستان اور چین نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے فیز ٹو پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یکم جنوری 2020 سے اس کا اطلاق ہوگیا ہے۔ فیز ون 15 سال قبل آپریشنل ہوا تھا۔ چین، امریکا کے بعد پاکستان کی دوسری بڑی برآمداتی منڈی ہے۔ پاکستان 8 فیصد برآمدات چین کو اور17 فیصد امریکا کو کرتا ہے۔
چین کو پاکستانی برآمدات صرف چند اجناس مثلاً کپاس اور چاول تک محدود ہیں۔ ان اجناس کا برآمدات میں حصہ 75 فیصد ہے۔ پاکستان سب سے زیادہ 29 فیصد برآمدات بھی چین سے کرتا ہے۔ ایف ٹی اے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم 2005 میں 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2019 میں 15.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2t7jRGi
0 comments: