
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلاول بھٹو کے وکیل کو گوشواروں میں تضاد15 روز میں دور کرنے کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اثاثے چھپانے یا غلط بیانی کرنے پر کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔
الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد پر سماعت ہوئی، بلاول بھٹو کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھا دیا، ممبرالیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اثاثے چھپانے یا غلط بیانی کرنے پر کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پر کارروائی نہیں کرسکتا۔
الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے وکیل کوگوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت6 فروری تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QPvnyQ
0 comments: