
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 898 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 146 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 80 لاکھ، 48 ہزار، 50 شیئرز کی لین دین ہوئی
جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 41 کروڑ، 81 لاکھ، 50 ہزار 979 بنتی ہے۔
گزشتہ چار روز سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔
مانیٹری پالیسی کے بعد سے سرمایہ کار مزید محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا اختتام 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 472 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37IrWA8
0 comments: