Friday, January 3, 2020

کونسے بھارتی ہدایتکار نے عائزہ خان کو اپنی فلم کی آفر دے دی؟ جان کر سب حیران رہ گئے

عائزہ خان
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ عائزہ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکار و میزبان احسن خان نے شو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مجھ سے عائزہ سے متعلق بات بھی کی۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ دوران گفتگو سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ عائزہ خان پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام طور سے پاکستانی اداکارائیں جلدی شادی کر لیتی ہیں اس لئے اداکاراؤں کو اُن کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی سے قبل عائزہ خان کو بالی ووڈ کے ہدایتکار امتیاز علی کی جانب سے بھی فلم میں کام کرنے کی آفر کی جا چکی ہے۔

لیکن فلموں کے حوالے سے عائزہ خان نے واضح موقف دیا تھا کہ وہ پہلے پاکستانی فلموں میں ڈیبیو کرنا چاہتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QNfXtE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times