Thursday, January 9, 2020

کرس گیل نے پاکستان کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت جل بھُن گیا؟ کھیل کی دنیا میں نئی بحث کا آغاز

کرس گیل گرین شرٹس کی حمایت میں سامنے آگئے
بین الاقوامی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کا پاکستان کی حمایت میں بڑا بیان، پاکستان کو مخفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے متعلق حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بلے باز کرسل گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بنگلایش کرکٹ ٹیم اور بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینے کا مطلب ہے آپ محفوظ ہیں۔ پاکستان کا شمار اب محفوظ ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورے سے متعلق مزید وقت مانگ لیا ہے۔ فیصلے سے ایک ہفتے میں آگاہ کردیں گے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو بتا دیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی کسی پروپوزل پر بات نہیں ہوئی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے منتظر ہیں۔ بی سی بی سے رابطہ ہوا ہے، جلد کوئی حتمی فیصلہ آجائے گا۔ پاکستان آئی سی سی کے ذریعے بھی بنگلادیش بورڈ پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QDmCIg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times