
وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے ، اضاخیل ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوے کی جانب سے قائم کیاگیا ہے، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ، گورنرخیبرپختونخوا، شیخ رشید بھی شریک ہوں گے۔
اضاخیل ڈرائی پورٹ میں امپورٹ و ایکسپورٹ کی کلیئرنس ہوگی جبکہ مذکورہ ڈرائی پورٹ میں ٹرانزٹ کارگو بھی شامل ہے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا ایریا 3471مرلے پر مشتمل ہے۔
50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ڈرائی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولت ہوگی۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہنر مندپاکستان منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی۔ .
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FChgqg
0 comments: