Thursday, January 9, 2020

امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورہِ جنوبی ایشیا، کس ملک کا دورہ سب سے پہلے کریں گی اور کیوں؟ اصل کہانی آگئی

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 13 جنوری سے جنوبی ایشیا کا دورہ کریں گی اور پاکستان بھی آئیں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ 13 جنوری سے جنوبی ایشیا کے دورے پر نکلیں گی، اور سب سے پہلے کولمبو کا دورہ کریں گی، سری لنکا کے بعد ایلس ویلز بھارت کا 4 روزہ دورہ کریں گی۔

ایلس ویلز 19 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے کی سیکورٹی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

ایلس ویلز کی پاکستان میں سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ نومبر نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں ایلس ویلز نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت سے گرفتار کشمیریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو اعتماد سازی کی فضا بحال کرنا ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37WpUMB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times