
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایئربیس پرراکٹ حملے کی تصدیق کر دی اور باور کرایا گیا کہ اگر ایرانی سرزمین پرحملہ ہوا تو اسرائیل کا شہر حیفہ تیسرا نشانہ ہوگا۔ ایران نے عراق میں موجود امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو میزائلز سے نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق ایران سے 12 بلیسٹک میزائل داغے گئے جن سے الانبار اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پینٹگان کی طرف سے جاری ابتدائی بیان کے مطابق ایران نے امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق فی الحال نہیں کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے حملوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرنا تھا جس کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے گرد سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی فیڈرل ایویشن نے مسافر طیاروں کومشرق وسطی کی فضائی حددود استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ:
Iran took & concluded proportionate measures in self-defense under Article 51 of UN Charter targeting base from which cowardly armed attack against our citizens & senior officials were launched.
— Javad Zarif (@JZarif) January 8, 2020
We do not seek escalation or war, but will defend ourselves against any aggression.
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T3NHGe
0 comments: