Tuesday, January 7, 2020

زندگی بھر مظلومین کی خدمت کرنیوالے شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی آج کرمان میں تدفین

شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی آج آبائی شہر کرمان میں تدفین کی جا رہی ہے
شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی آج آبائی شہر کرمان میں تدفین کی جا رہی ہے۔ ہزاروں افراد قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موجود ہیں۔

عراق کے بعد ایران میں بھی لاکھوں لوگوں نےعظیم شہداء کا خیر مقدم کیا۔ لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل کر مرگ بر امریکا کے نعرے لگاتے رہے۔

زندگی بھر مظلومین جہاں کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران یونی ورسٹی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پڑھائی اس دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آیئے، ایرانی سپریم لیڈر بھی انتہائی مغموم نظر آئے۔

نماز جنازہ میں ایرانی صدر حسن روحانی، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، سپاہ پاسداران کے قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قاآنی اور ایرانی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام اور حکومتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کی میتیں تہران کے آزادی اسکوائر لے جائیں گئیں، جبکہ ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ العظمیٰ خمینی کے مزار پر حاضری کے بعد مقدس شہر قم لے جایا گیا، جہاں بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کےحرم میں حاضری دی گئی۔

قم اور تہران کے سڑکوں پر لاکھوں افراد کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اُمڈ آیا، جو دن بھر مرگ بر امریکا، مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگاتا رہا، سیاہ لباس میں ملبوس شہریوں نے امریکا سے شہداء کا انتقام لینے کا عزم کیا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی کوآج آبائی شہر کرمان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ عراقی شہداء کی میتیں واپس عراق لے جا کر نجف اشرف کے وادی سلام میں سپرد خاک کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/304uuFS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times