Tuesday, January 7, 2020

تہران میں طیارہ گر کر تباہ، کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ گر تباہ ہو گیا جس میں 180 مسافر سوار تھے
ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ گر تباہ ہو گیا جس میں 180 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونےکا خدشہ ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے ٹیک آف کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پر گر کر تباہی ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے امریکا سے بدلہ لے لیا، عراق کے شہروں عین الاسد اوراربیل میں امریکی ایئربیس پرراکٹ حملے

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ایئربیس پرراکٹ حملے کی تصدیق کر دی اور باور کرایا گیا کہ اگر ایرانی سرزمین پرحملہ ہوا تو اسرائیل کا شہر حیفہ تیسرا نشانہ ہوگا۔ ایران نے عراق میں موجود امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو میزائلز سے نشانہ بنایا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2t06U0P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times