
سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان گیس بندش کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ایس ایس جی سی حکام نے سی این جی ایسوسی ایشن کو 8 گھنٹے اسٹیشن کھولنے کی اجازت دی، جس کے تحت کراچی اور سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج جمعرات کی شب 10 بجے سے آئندہ 8 گھنٹے یعنی جمعے کی صبح 6 بجے تک صارفین کو سی این جی فراہم کریں گے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ایس ایس جی سی حکام نے سندھ بھر کے تمام اسٹیشن بروز جمعرات بتاریخ 2 جنوری رات دس بجے سے تین جنوری کی صبح 6 بجے تک کھولنے کی اجازت دی’۔
اعلامیے کے مطابق جمعے کو 6 بجے بند ہونے کے بعد سی این جی اتوار 5 جنوری 8 بجے سے آئندہ 12 گھنٹے تک تمام اسٹیشنز پر دستیاب ہوگی۔
قبل ازیں وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ تھا ’گزشتہ سال دسمبر کےمقابلے میں 12 فیصد اضافی گیس فراہم کی گئی، دسمبر 2018 میں ایس این جی پی ایل نےگھریلوصارفین کو831 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی ، دسمبر کے15 دنوں میں 30فیصد زائد گیس فراہمی کی گئی جبکہ گھریلو صارفین کو اس وقت47 فیصد اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے‘‘۔
انہوں نے خوش خبری سنائی تھی کہ ملک میں ریکارڈ توڑ سردی گیس کے دباؤمیں کمی کا باعث بنی البتہ ٹھنڈ کا زور ایک ہفتےمیں ٹوٹ جائے گا جس کے بعد صورتحال بہتر ہوگی اور رواں سال فروری میں مکمل طور پر سپلائی بحال کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ سندھ اور کراچی میں ایس ایس جی سی حکام نے تمام فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی روک رکھی ہے جبکہ انہیں اسٹیشنز بند کرنے کی ہدایت بھی کی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QwKzQ0
0 comments: