
بھارت کے اہم ترین شہر ممبئی کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تقریباً 100 کلو میٹر دور پلگار نامی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی کلو میٹر دور تک سنا گیا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئی، کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
انڈین ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ایک مقامی پولیس آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ کم از کم 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30b3sN5
0 comments: