Friday, January 31, 2020

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، ممبران کی تنخواہوں میں 400 فیصد اضافے کا مطالبہ، مزید تفصیلات نے کردیا عوام کو حیران

سینیٹ
ارکان پارلیمنٹ نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں چارسو فیصد جبکہ تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کیلئے قانون کا مسودہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے قانون کا یہ مسودہ رائے معلوم کرنے کیلئے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت خزانہ کو بھیج دیا ہے۔ قانون میں چیئرمین اینڈ اسپیکر (سیلریز، الائونسز، اینڈ پرویلیجز) ایکٹ 1975ء میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے تاکہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی موجودہ تنخواہ کو ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر 8؍ لاکھ 70؍ ہزار روپے کیا جاسکے۔

یہ رقم سپریم کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہے۔ بل میں ڈپٹی چیئرمین اور ڈپٹی اسپیکر (سیلریز، الائونسز اور پرویلیجز) ایکٹ 1975ء میں بھی ترمیم کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی موجودہ تنخواہ ایک لاکھ 85؍ ہزار روپے سے بڑھا کر 8؍ لاکھ 29؍ ہزار روپے کی جا سکے، جو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہے۔

قانون کے مسودے میں ارکان پارلیمنٹ (سیلریز اینڈ الائونسز) ایکٹ 1974ء میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ارکان سینیٹ اور ارکان قومی اسمبلی کی موجودہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کی جائے۔

قانون میں یہ ترمیم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو ان کے حلقے کے قریب ایئر پورٹ سے اسلام آباد تک کیلئے بزنس کلاس کے 20؍ اوپن ایئر فضائی ٹکٹ فراہم کیے جائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36PTBhg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times