Friday, January 31, 2020

بنگلا دیش کیخلاف پاکستانی ٹیم نے تیاری پکڑ لی، اہم تبدیلیوں کا اعلان

 چیف سلیکٹر مصباح الحق
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب بنگلا دیش کے ساتھ ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے تیاری پکڑ لی ہے اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں گئیں صرف دو کی گئیں ہیں، تبدیلی بہتر کمبی نیشن کیلئے کی گئی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف قومی سکواڈ میں فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ عابد علی ،اسد شفیق ، بابر اعظم ، بلال آصف ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، حارث سہیل ، امام الحق ، عمران خان ، محمد عباس ، محمد رضوان ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ ، شان مسعود، یاسر شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہناتھا کہ بلال آصف کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے جبکہ کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، کنڈیشنز کے مطابق کھلاڑیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کاشف بھٹی ٹیم کا حصہ رہا اس میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلیئنگ اسکواڈ میں ضرورت کے تحت ہی تبدیلی کی جاتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہر ٹیم کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے ،۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے کترا نہیں رہے ہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RMnjiX

0 comments:

Popular Posts Khyber Times