Saturday, December 21, 2019

پنجاب بار نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ایکشن لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے خلاف ایکشن لیاگیا۔

پنجاب بار نے عثمان بزدار اور راجہ بشارت کے لائسنس معطل کر دیے ہیں، بار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار اور راجہ بشارت نے عہدہ سنبھالنے سے قبل بار کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

اس معاملے میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اسماعیل شاہ نواز نے ایکشن لیا ہے، پنجاب بار کونسل نے 4 جنوری کو عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو طلب بھی کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پی آئی سی پر وکلا کی جانب سے افسوس ناک حملے کے واقعے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار اور راجہ بشارت نے سخت رویہ اپنایا تھا۔

اس سے قبل 2 دسمبر کو پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھانے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس بھی معطل کر دیا تھا۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد وکالت نہیں کر سکتے، اُن کا لائسنس وزارت سے استعفے کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔ وزارت ختم ہونے پر فروغ نسیم کو لائسنس بحالی کے لیے پاکستان بار کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rYUB4t

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times