
چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب، فضل عباس اورعارف خان کے نام ارسال کیے ہیں۔
اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان بھی 26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36eLLhx
0 comments: