
میل آن لائن کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے 1لاکھ 61ہزار لوگوں پر تحقیق کی جن کی عمریں 40سے 79سال کے درمیان تھیں۔ اس تحقیق کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جو لوگ دن میں تین بار دانت برش کرتے ہیں ان کو دل کا دورہ پڑے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی یہ تین بار برش کرنے سے منہ میں خطرناک بیکٹیریا کی تعداد بہت کم ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً جسم میں بھی ان بیکٹیریا کی تعداد کم ہو جانے کے باعث انسان کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
جن میں ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریاں بھی شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اور سیﺅل کی ایوا ویمنز یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر تائے جن سانگ کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل جو لوگ دن میں تین بار برش کرتے تھے ان میں دل کے خون کو پمپ کرنے کی صلاحیت بھی دوسروں سے کہیں بہتر تھی۔ “
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RnwPt0
0 comments: