Wednesday, December 4, 2019

گورنرخیبر پختونخوا کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات

گورنرخیبر پختونخوا کی نئے تعیناتی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات
گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان سے نئے تعینات ہونیوالے کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود ہلال امتیاز ملٹری نےگورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس دوران خیبرپختونخوا خاص طور پر قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے نئے تعینات ہونیوالے کور کمانڈر پشاور کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ ملاقات میں ملکی استحکام اور امن و امان کی صورتحال خاص طور پر خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیا کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ملکی استحکام اور امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/365boB7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times