Wednesday, December 4, 2019

وزیراعظم کا قانون سازی امور سے متعلق بڑا فیصلہ

قانون سازی امور کیلئے وزیراعظم کا کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
قانون سازی کے امور نمٹانے کیلئے کپتان نے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی کے امور نمٹانے کے لیے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ہونگے۔
کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، شہزاداکبر، اٹارنی جنرل انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون،جوائینٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس شامل ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلانیہ کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر امور سنبھالیں گے۔ کمیٹی قانون سازی اور موجودہ قوانین میں ترامیم کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پارلیمنٹ یا کابینہ کو دے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YirKn9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times