
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آج دوپہر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ متوقع ہے جس کے باعث ہسپتال انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ کو اطلاع دی ہے آج دوپہر پی ای سی کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیراعظم یا صدر دورہ کرسکتے ہیں لہذا وہ اپنی تمام تر تیاریاں مکمل رکھیں اور الرٹ رہیں یہ حکم ملنے پر انتظامیہ ہسپتال پہنچ گئی ہے۔انہوں نے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا کے حملے کے بعد کے حالات جاننے کے لیے دورہ کیا جارہا ہے انتظامیہ نے ہسپتال کو صبح سویرے چمکا دیا ہے۔اعلیٰ حکام نے اس دورے کے پیش نظر انتظامیہ کو صبح سویرے گھروں سے بلا لیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EGQ6OB
0 comments: