
بھارتی وزارت داخلہ امور نے چیف اور ہوم سیکرٹری سری نگر کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر سے نکالی گئی کمپنیاں دیگر جگہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر کمپنی میں 100 فوجی اہلکار ہیں اور تقریبا 7 ہزار فوجیوں کو جموں کشمیر سے نکال کر بھارت کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔
پولیس فورس کی 24 کمپنیوں سمیت بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)، انڈو طبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)، سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) اور ساشاسترا سیما بل(ایس ایس بی) سے 12،12 کمپنیوں کو واپس بلایا جائے گا۔
پیراملٹری فورس کی مذکوربالا کمپنیاں پانچ اگست کو ارٹیکل 370 ختم کرنے بعد جموں و کشمیر میں تعینات کی گئی تھیں۔ دسمبر2019 کے آغاز میں بھی اس قسم کی 20 کمپنیوں کو واپس بلایا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MrgpfY
0 comments: