
آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیر استعمال شدہ املاک سے حاصل ہونے والی رقم عوام کی فلاح و بہبود اور سکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں جیسی بنیادی سہولیات کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔
وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت کے مختلف محکموں کو اس حقیقت کے برعکس کہ وہ اپنی املاک کے مالک ہیں سالانہ بنیادوں پراربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان املاک کو استعمال میں نہ لاکر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔
عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ غیر استعمال شدہ املاک کی نشاندہی نہ کرنے والے یا اس املاک کو استعمال کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sNrvF9
0 comments: