
وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر 3 ماہ میں کام مکمل کیا۔ وفاقی حکومت کا سرکاری اداروں کو کاغذوں سے پاک کرنے کا فیصلہ۔
وزیراعظم عمران خان آج ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کریں گے۔ مہم کے تحت حکومتی اداروں کو کاغذوں سے پاک (پیپرلیس) بنایا جائے گا۔ مہم کے تحت سرکاری اداروں کے درمیان خط و کتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔ ڈیجیٹل پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ہوگا۔ وزیراعظم نے اگست میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹاسک سونپا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OQsqgz
0 comments: