
امریکہ میں دنیا کی پہلی کار متعارف کروا دی گئی ہے جو زمین پر بھی چل سکتی ہے اور ہوا میں بھی اڑ سکتی ہے۔ ہوا میں اڑتے ہوئے اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200میل فی گھنٹہ جبکہ زمین پر 100میل فی گھنٹہ ہے۔ اس کار کی تعارفی تقریب امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں گزشتہ روز ہوئی۔
اس کار کو ’پائنیئر پرسنل ایئرلینڈنگ وہیکل‘ یا ’پی اے ایل۔وی‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 5لاکھ 99ہزار ڈالر (تقریباً9کروڑ 28لاکھ روپے) رکھی گئی ہے یہ گاڑی ساڑھے 12ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ سکتی ہے۔
اس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔گاڑی کی پیشگی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور کمپنی کو اب تک 70آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔ پہلے گاہک کو گاڑی 2021ءمیں فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: گوگل کمپنی بنانے والے ہی اپنی کمپنی سے کیوں الگ ہوگئے ، اندرنی کہانی نے تہلکہ مچا دیا
یاد رہے کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’الفابیٹ‘ جو کہ سرچ انجن گوگل سمیت یوٹیوب، جی میل اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کی فاؤنڈر کمپنی ہے، اس کے سربراہ اپنے عہدوں سے رضاکارانہ طور پر الگ ہوگئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YfemjU
0 comments: