Wednesday, December 25, 2019

مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا نے کہا کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے درجنوں واقعات ریکارڈ ہوئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا نے اپنی رپورٹ میں مودی حکومت کی مسلمان دشمنی کا پردہ چاک کردیا۔ شہریت کے قانون پر ایمنسٹی انڈیا بھی چیخ پڑا۔ ایمنسٹی انڈیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے۔ مسلمانوں پر بھارتی شہریت کا بار ثبوت انسانی حقوق کے منافی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشل کے مطابق مسلمانوں کو شہریت کی درخواست کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کا مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھنے کا منصوبہ بھی ہے۔ اس اقدام سے دنیا میں بے وطن افراد کا سب سے بڑا بحران پیدا ہوگا۔

ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا کا کہنا ہے کہ یہی نہیں بلکہ مسلمانوں کو دادا یا دادی کی جائے پیدائش نہ بتانے پر بھی شہریت سے محروم کیا جارہا ہے۔ نانا، نانی کے ووٹ نہ ڈالنے پر نواسے نواسیاں شہریت سے محروم ہوگئیں۔ نانا، نانی کی تاریخ پیدائش نہ بتانے پر بھی مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے سوا دیگر اقلیتیوں کو درخواست کا حق دینا سراسر امتیازی سلوک ہے۔ بھارتی حکومت کا یہ اقدام آئین، سیکولرازم، مساوات اور شخصی آزادی کے منافی ہے۔ مسلمانوں کو محض املاکی غلطی پر شہریت کے حق سے محروم کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MvlmEF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times