Monday, December 9, 2019

ڈولفن اہلکار کا جنازہ

شہید کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور آئی جی پنجاب نے پھولوں کی چادر کی چڑھائی۔
شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کو پورے اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں پولیس حکام سمیت اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈولفن اہلکار شہید محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سی سی پی او ذوالفقارحمید، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائےبابرسعید، ڈولفن فورس کے اہلکاروں سمیت اہلخانہ و پولیس افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور آئی جی پنجاب نے پھولوں کی چادر کی چڑھائی۔ باغبانپورہ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ ادھر واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ جس کے ذریعے تحقیقات جاری ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qGjkKa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times