Thursday, November 29, 2018

بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اب تک 34 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب تک 34 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے، جبکہ مقدمات معزز احتساب عدالتوںمیں زیر سماعت ہیں۔

انہوں نے ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کو انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداً فرداً سنا اور کہا کہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے گا اور بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P9ljNb

0 comments:

Popular Posts Khyber Times