Sunday, December 8, 2019

مسلم لیگ نواز کی سیاست کا آج اہم ترین دن، مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے آج درخواست پر سماعت

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی، لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کریگا، اس سے قبل میاں نوازشریف نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا جس پر فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔

لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا ۔ مریم نواز کا درخواست میں موقف ہے کہ سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیاگیا، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کااقدام غیرقانونی ہے۔ مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے ای سی ایل سے نام نکالنے، بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی ہے۔ مریم نواز کی درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب و دیگر فریق ہیں، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ مریم نوازکا پاسپورٹ چوہدری شوگرملز کیس کے دوران عدالت نے تحویل میں لینے کی ہدایت کی تھی۔ان سے قبل ان کے والد میاں نوازشریف نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا جس پر فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38nhZJ1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times