
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فوادچودھری نے تصفیے کے بعد ملنے والی رقم پر غلط بیان بازی کی، فوادچودھری غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا ممبر نہیں رہ سکتے۔
درخواست میں استدعا ہے کہ فوادچودھری کو آرٹیکل 63 ون جی کے تحت نااہل قراردیا جائے۔
مزید پڑھیں: اہم ترین ارکان اسمبلی نااہل قرار، حکمران جماعت کی صفوں میں کھلبلی، بڑی خبر نےتہلکہ مچا دیا
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی تو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار نے کنول شوزب،ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت کو چیلنج کیا کرتے ہوئے انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PloTWv
0 comments: