Wednesday, September 30, 2020

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کورنا کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کورنا کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے علاقے میں منگھوپیر میں کورنا کیسز میں اضافے کے باعث آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جو15روز جاری رہے گا۔

ضلع غربی میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کے بعد منگھوپیریوسی 8گڈاپ کے مخصوص علاقوں میں یکم سے 15 اکتوبرتک منی اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔ منگھوپیریوسی 8میں صائمہ ولاز اورسمامہ میں کسیزرپورٹ ہوئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ علاقےمیں ریسٹورنٹ، ڈبل سواری اورعوامی اجتماعات پرپابندی عائد ہوگی۔

فارمیسی اورکریانہ کی دکانیں کھلی رکھنےکی اجازت ہوگی جبکہ تمام ہوم ڈیلوریز کی اجازت نہیں ہوگی۔ گھرسےصرف ایک شخص کوضروری اشیاء خریدنے کےلیے باہرآنےکی اجازت ہوگی۔

سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخلے اور باہر سےآتے ہوئے ماسک لازمی قراردیا گیا ہے۔این سی او سی نے بھی شہر میں بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

کمشنرکراچی کی زیرصدارت اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورینٹس، شادی ہالز اوراسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضلع جنوبی میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرتین ریسٹورینٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنےاپنےضلع میں تمام ریسٹورنٹس اورمیرج ہالزچیک کریں اور خلاف ورزی پر کم ازکم تین روزکےلئے ریسٹورنٹس اور میرج ہالزبند کیےجائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔ صنعتوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

محکمہ صحت نے شہرمیں کیسزبڑھنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے کی ہدایت کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33iN800

0 comments:

Popular Posts Khyber Times