
جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 328 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 435 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 462 کی سطح پر آ گیا تھا تاہم کاروبار میں بہتری آنے کے بعد انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ کاروبار کے دوران 435 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 763 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 13 کروڑ، 53 لاکھ، 750 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7 ارب، 16 کروڑ، 19 لاکھ، 62 ہزار 120 بنتی ہے۔
روپے کی قدر میں ایک بار پھر بہتری آئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 154.90 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.10 روپے کا فروخت ہوتا رہا تاہم آج پاکستانی روپیہ پھر سے مضبوط ہوا اور ڈالر کی قدر154.90 روپے ہو گی۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39f654A
0 comments: