Wednesday, December 25, 2019

ایل او سی فائرنگ، حکومتی ردِعمل

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایل او سی پربھارتی جارحیت پرردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کو ظاہر کرتاہے۔ متاثرہ افرادکے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پرخلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپرہیں۔ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/378echj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times