Wednesday, December 11, 2019

پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بہاریں، سری لنکن ٹیم کی بغیر کسی نقصان کے بیٹنگ جاری

 پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلا سج گیا ہے
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے اور سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سج گیا، سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہوگئی ہے۔

سری لنکن ٹیم کی بغیر کسی نقصان کے بیٹندگ جاری ہے۔ شائقین کرکٹ 10 سال کے طویل عرصے بعد ملکی میدان پر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر انتہائی پرجوش ہیں۔

تاہم محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں 11 دسمبر کو تو موسم ابرآلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے لیکن اگلے روز یعنی 12 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 13 اور 14 دسمبر کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ گیارہ دسمبر سے شروع ہونے والے افتتاحی میچ میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے صرف پچاس روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے، اس حوالے سے سیکورٹی کا پلان بھی جاری کر دیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38tdahB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times