Wednesday, May 26, 2021

جعلی ڈی جی نیب بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

جعلی ڈی جی نیب بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

جعلی ڈی جی نیب بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے ملزم سے متعلق ابتدائی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم ڈی جی نیب بن کر آئی جی آفس سمیت دیگر اداروں کو فون کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کبھی ڈائریکٹر نیب، کبھی اسٹاف افسر اور کبھی ڈی جی بن کر افسران کو بلیک میل کرتا رہا۔ گرفتار ملزم سے 44 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

نیب کے مطابق ملزم کا احتساب عدالت سے 8 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oXU7V9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times