
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف قطر ایئرویئز کی پرواز کیوآر 629 سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نواز شریف اتوار کو علاج کے لئے لندن روانہ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت درست نہیں ہے اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث میڈیکل بورڈ نے انہیں سفر کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔
میاں شہباز شریف ایمرجنسی میں جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے غیر ملکی ڈاکٹرز سے مشاورت کی اور پھر نوازشریف کو روانگی کا سگنل دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ سے مشاورت میں مریم نواز، بیگم شمیم اختر، کپٹن صفدر، نواز شریف کی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر افراد موجود ہیں۔
میڈیکل بورڈ نے شریف فیملی کو سابق وزیراعظم کے موجودہ صورتحال میں بیرون ملک سفر کرنے کے خاطرات سے آگاہ کیا، غیر ملکی ماہرین سے مشاورت کی تجویز بھی دے دی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34Nazwi
0 comments: