
نواز شریف، شہباز شریف کے ہمراہ اتوار کو لندن جائیں گے اور عمران خان کو ان کے باہر جانے پر اعتراض نہیں، نعیم الحق، کیا فیصلہ درست ہے؟ اس سوال کے جواب میں حفیظ اللہ نیازی نے یہ بات کہی۔
بابر ستار نے کہا کہ وزیراعظم جب این آر او کی بات کرتے تھے تو لوگ یہی کہتے تھے کہ آپ این آر او نہیں دے سکتے، نواز شریف بھی جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کی بات کرتے تھے لیکن پھر ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم دیکھتا رہا اور مشرف باہر چلے گئے ،اب موجود ہ وزیراعظم کہتا رہا کہ میں ڈیل نہیں دوں لیکن نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبریں آرہی ہیں۔سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سسٹم اتنا شرمناک ہے کہ لوگ پیرول پر رہا ہو کر وفاقی و صوبائی وزیر بن گئے اور کبھی واپس جیل نہیں گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34LzFeL
0 comments: