
سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور وطن واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کی جانب سے جو حلف نامہ جمع کروایا گیا ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں آپ کو عرض کر رہا ہوں کہ میرے خیال میں میاں نواز شریف آٹھ ہفتے سے پہلے واپس آجائیں گے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف آٹھ ہفتے سے پہلے آ کر انہیں سرپرائز دے دیں گے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خرابی کے باعث انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور سے لندن لے جایا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XtMS9z
0 comments: