Monday, November 18, 2019

حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے برملا کہہ دیا۔۔۔ مزید تفصیلات بھی آگئیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیر اعظم اور آرمی چیف مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور ملکی ترقی کے لیے دونوں رابطے میں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج اور حکومت کی ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں، آرمی چیف اور وزیر اعظم دونوں رابطے میں ہیں کیوں کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں رابطے میں رہیں، جب بھی ضرورت ہو دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی ہیں لیکن ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی۔

مزید پڑھئے:آج وزیر اعظم پاکستان کے بھی کیس کی سماعت، بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، اب کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OmcD7M

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times