
مسلم لیگ ن کے سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔
سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیا بھر میں سابق صدر کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
نوازشریف کی لندن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہا کہ ڈیل کی بات کرنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہے، وزیراعظم عمران خان نے خود ڈیل کی تردید کی۔ مسلم لیگ ن کے سینٹر نے کہا کہ مجھے بھی لفظوں سے کھیلنا آتا ہے۔
میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن آج کسی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا،انہوں نے کہا کہ دعا ہے نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں،قوم کی دعائیں نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qqjzc3
0 comments: