Monday, November 18, 2019

آج وزیر اعظم پاکستان کے بھی کیس کی سماعت، بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، اب کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

وزیر اعظم عمران خان
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کے بجائے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو مقدمہ سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان کیسز سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں تقاریر یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37mEhKK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times