Wednesday, November 13, 2019

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری
وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نواز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے سے امیگریشن سمیت تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتوں کی مشروط اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر (ضمانت کی معینہ مدت کے اندر) بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دے دی جائے۔

نوٹیفکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو زرضمانت سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کیلئے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

نواز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے سے امیگریشن سمیت تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3512lR6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times