
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے مریم نواز کو جھاڑ پلائی ہے۔
گزشتہ دنوں جب نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے راضی نہیں ہو رہے تھے تو اس وقت شہباز شریف نے انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی۔
شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کیلئے منانے کی کوششیں کرنے پر مریم نواز نے اعتراض کیا تو اس وقت وہاں موجود نواز شریف کی والدہ بول پڑیں اور انہوں نے اپنی پوتی کو ٹھیک ٹھاک جھاڑ پلا دی۔
نواز شریف کی والدہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنی سیاست اپنے پاس رکھو مجھے اس سیاست سے کوئی غرض نہیں ہے۔ نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ ان کیلئے اس وقت صرف ایک بات اہمیت رکھتی ہے اور وہ ان کے بیٹے کی صحت ہے۔ اس کے علاوہ انہیں کسی کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت شریف خاندان میں اختلافات عروج پر ہیں۔
حمزہ شہباز سمجھتے ہیں کہ ان کے جیل جانے اور ان کیخلاف جو مقدمات چل رہے ہیں ان میں مریم نواز کا ہاتھ ہے۔ جبکہ شریف خاندان کا ہر شخص کوشش کر رہا ہے کہ نواز شریف کو کچھ ہو جانے کی صورت میں یا ان کے بیرون ملک چلے جانے کی صورت میں مسلم لیگ ن کی باگ دوڑ وہ سنبھال لے۔ اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز رہائی ملنے کے باوجود اپنے والد نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک جانے کی کوشش نہیں کریں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kly1ZF
0 comments: