
بیان حلفی کے مسودے میں کہاگیاتھا کہ میاں نواز شریف صحتیاب ہونے اور ڈاکٹرز کی اجازت ملنے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔
وفاقی حکومت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی کو مسترد کردیاہے۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بیان حلفی میں کسی قسم کی ضمانت نہیں دی گئی، ہم اس کو کیسے تسلیم کرسکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا نوازشریف سزا یافتہ ہیں اس لئے ہم نے ان سے بیان حلفی مانگا تھا لیکن شہبازشریف نے چند لائنیں لکھ دیں کہ نوازشریف صحتیاب ہوکر واپس آجائیں گے ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئے تھا کہ وہ بیان حلفی میں ضمانت دیتے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37eOVmK
0 comments: