Saturday, November 16, 2019

مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ۔۔۔ خبر نے اُڑا دیں نیندیں

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے
حکومت نئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی انتظامیہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے حال ہی میں پاکستانی حکام کے ساتھ 45 کروڑ ڈالر کے طے پانیوالے سمجھوتے کی منظوری سے قبل بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیاں 18 پیسے فی یونٹ اضافے سے 17 ارب 20 کروڑ روپے کی اضافی آمدن حاصل کریں گی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے رواں ماہ کے اواخر میں منظوری کے بعد بجلی کی قیمت موجودہ 13روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 69 پیسے ہوجائے گی جس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں۔

مزید پڑھئے: حکومت کا بڑا اعلان، اب ہو گی مہنگائی ختم وہ بھی بہت جلد۔۔۔ مگر کیسے؟ تفصیل اس خبر میں

دوسری جانب وفاقی حکومت نے روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیائے صرف کو 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے جس سے ان اشیا کے سستے ہونے کے امکانات ہیں۔

ایف بی آرکی جانب سے باضابطہ طورپر جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ سیلزٹیکس ایکٹ 1990 کے بارہویں شیڈول میں ترامیم کردی گئی ہیں، ان ترامیم کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تیسرے شیڈول میں شامل جن اشیا پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی پرچون قیمت کی بنیاد پر ہوتی ہے انہیں ویلیو ایڈیشن ٹیکس سے چھوٹ دیدی گئی ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qq6OJ2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times